ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ راولپنڈی احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔ پر امن جلسہ کے موقع پر اگر کسی قسم کی پولیس گردی کی گئی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا.
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، عظیم الشان قافلہ احتجاج مظاہرے میں شرکت کریگا، جس کی سربراہی وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا، اور اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرنے جا رہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔
مشیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے، اور اب بانی چیئرمین کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ میںعظیم الشان قافلہ شرکت کرے گا، جس کی سربراہی وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے۔
Load/Hide Comments