پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ

راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ

ویب ڈیسک: راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ ، وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کنٹینر پر چڑھ کر منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہیں.
راولپنڈی احتجاج کیلئے خیبرپختونخوا سے روانہ ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے پر اٹک کے مقام پر شیلنگ شروع ہو گئی، تاہم اس دوران شیلنگ کے باوجود علی امین گنڈاپور کا قافلہ اٹک پل کراس کرتا رہا ہے۔
اٹک کے مقام پر ہونیوالی بدترین شیلنگ کے باوجود خیبرپختونخوا کے قافلے کو روکنے کیلئے اسلام آباد ٹول پلازے کو بند کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
اس کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کنٹیر پر سوار ہو کر راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہیں، ترجمان کے مطابق قافلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی احتجاج کیلئے جانے والے پی ٹی آئی قافلے پر شیلنگ ، وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کنٹینر پر چڑھ کر منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہیں.

مزید پڑھیں:  امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے،پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا، علی امین گنڈاپور