ویب ڈیسک: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد علی خامنہ ای کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، اسرائیلی دہشت گردی کے باعث ایرانی سپریم لیڈر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
صیہونی افواج کے مہلک حملوں کے باعث حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق علی خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے لائحہ عمل کے لیے ایران حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments