حسن نصراللہ کی شہادت پر سوگ

حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان اور ایران میں سوگ کا اعلان

ویب ڈیسک: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان اور ایران میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔
دوسری جانب حسن نصراللہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز