وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس

وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے رپورٹ مانگ لی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مقتولین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
انہوں نے زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل امین نے گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کردیا