7مزدوروں کو قتل کردیا

پنجگور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر 7مزدوروں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ضلع پنجگور کے علاقہ خدا آبادان میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے جاں بحق مزدوروں کی نعشیں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو خط میں گورنر بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں