ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے دو انجینئرز بھی شہید ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر طلحہ خان شہیدکاتعلق خاربٹ خیلہ جبکہ انجینئر تیمورخان شہیدمٹکنی طوطہ کان کے رہائشی تھے۔
شہید ہونے والے دونوں جوانوں کو آج اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
کل شمالی وزیرستان کے علافے میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کاہیلی کاپٹرحادثے کاشکارہواتھاجس میں کمپنی کے متعددملازمین جاں بحق اورزخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک