ڈی ایس پی کا بیٹا قتل

ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمد

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی سید مرجان کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمدہوئی ہے ۔
تھانہ پنیالہ کی حدود گاؤں عبدالخیل کے قریب حاضر سروس ڈی ایس پی ضلع ٹانک سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان کے جواں سال بیٹے نعمان خان فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش قریبی کھیتوں سے میں پھینک دی ۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پنیالہ ہسپتال منتقل کردیا ۔
مقتول نوجوان سب ڈویژن جنڈولہ ٹانک میں تعینات ڈی ایس پی سید مرجان کا بیٹا ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما