ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش

جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے راولپنڈی میں ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کے کارکنان پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی فسطائیت کے باعث راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان خراج تحسین کی مستحق ہیں
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نے مزید کہا کہ جعلی حکومت فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان مخالف نعرے بازی دشمن کا ایجنڈا ہے، حافظ نعیم الرحمان