افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں

افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے: سعودی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجوگروہوں کے لئے سازگار بنی ہوئی ہے۔
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے، سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کیلئے5ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے یو این امدای ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیاکے پراجیکٹس شامل ہیں۔
ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک مزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے، سعودی عرب یمن بحران، بحیرہ احمرکی صورتحال کے پرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  لاتعداد فوائد کا حامل پھل امرود مدافعتی نظام مضبوط کرے