حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری

حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ، اسرائیلی وزیراعظم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کی موت کو ایک تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے نیو یارک سے واپس اسرائیل پہنچنے پر حسن نصر اللہ کی شہادت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
نیتن یاہو نے حسن نصراللہ کی موت کو تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ان گنت اسرائیلیوں اور بہت سے غیر ملکی شہریوں کی موت کے ذمہ داروں سے بدلہ لے لیا ہے ۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے اس حملے کی ہدایت دی تھی جس میں حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا،حالیہ دنوں میں حزب اللہ پر جاری حملے کافی نہیں تھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے حسن نصراللہ کو ختم کرنا ضروری تھا، ہم اپنے دشمنوں پر حملے جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان