ویب ڈیسک: لوئردیر میں فیلڈر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لوئر دیر کے علاقہ تلاش ڈھیری میں پیش آیا جہاں فیلڈر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر جاں بحق بچے کی نعش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔
ڈاکٹرز کی ہدایات پر زخمی کو تلاش ہسپتال سے تیمر گرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق بچے کی شناخت 10سالہ ادریس ولد نیاز احمد سکنہ بانڈگئی جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 18سالہ عرفان اللہ ولد امیر باش گل کے نام سے ہوئی ۔
ریسکیو ریکوری ٹیم نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو کھائی سے نکال لیا ۔
Load/Hide Comments