پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کا رابطہ ، ملاقات طے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان کل ملاقات طے ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا۔
جماعت اسلامی کا وفد کل پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیساتھ بھی کئی ملاقاتیں کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا