مولانا فضل الرحمن امیر منتخب

پشاور: مولانا فضل الرحمن5سال کیلئےبلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمن بلا مقابلہ اگلے 5سال کے لئے جے یو آئی کے امیر منتخب کرلئے گئے ۔
پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو 5سال کے لئے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے امیر کیلئے مولانا فضل الرحمن کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمن کے نام کی تائید کی۔
اسی طرح علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔
مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔
چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ، 53فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی