نیپال میں سیلاب

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 125سے زائد افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نیپال میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں ،125سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مسلسل 2روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دارالحکومت سمیت متعدد علاقوں میں اب تک 322 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔
مسلسل بارش اور سیلاب کے باعث سکول تین روز سے بند ہیں جبکہ دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 125 ہوگئی جب کہ 62افراد لاپتا ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو ساحلوں سے دور رہنے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  انقلاب کا اعلان، ایک گولی کے جواب میں 10چلائیں گے: علی امین