مضر صحت پانی پینے سے

کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں مبینہ طورپر مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔
تفصیلات کے واقعہ کوہاٹ کے گاؤں بورکہ میں پیش آیا جہاں مضر صحت پانی پینے سے 6خواتین اور 4بچوں کی حالت غیر ہو گئی ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ ڈاکٹر طاہر علی شاہ کے مطابق متاثرہ خواتین اور بچوں کو طبی معائنہ کے بعد ہسپتال داخل کردیا گیا ۔
عمائدین علاقہ کے مطابق گائوں بورکہ میں پینے کے صاف پانی کا فقدان ہے جس کے باعث لوگ تالابوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔
گندہ پانی پینے سے باعث اکثر ناخوشگور واقعات رونما ہوتے ہیں ۔
عمائدین نے مزید بتایا کہ بار ہا منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا