مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: سیو غزہ مارچ کے دوران جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
حراست میں لئے جانے والے افراد جو سیو غزہ مہم کی جانب سے غزہ کے لئے احتجاج کررہے تھے۔
گرفتار ہونے والوں میں مشتاق احمد خان کی اہلیہ بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ ماہ میں سیو غزہ مارچ کے دوران مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہائی ملی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں