نئے ڈی جی آئی ایس آئی

نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے

ویب ڈیسک: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس آئی کے منصب پر براجمان ہونےوالے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے. وہ اس سے قبل انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے