معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی

معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے مہنگائِی اور بجلی بلوں کے معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئَے گئے،
ذرائع کے مطابق ہوشربا مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے کئِی شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئِے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور اور مظفر گڑھ، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں وحدت روڈ پر دھرنا دیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرائیں گے،عوام کو ریلیف دلا کر رہے ہیں گے۔
لاہور کے علاوہ جماعت اسلامی نے سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹہ، ٹنڈو الہیار اور مٹھی میں بھی احتجاج کیا گیا، اس کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے اضلاع مہمند، لوئر دیر، نوشہرہ، کرک، مانسہرہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے تیرہ مقامات پر بجلی گیس کی قیمتوں اور آئی پیز کے معاہدے کے خلاف دھرنے دیے گئے۔ کراچی میں احتجاجی ریلی کے موقع پر حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت سے ہزاروں فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے اور آج بھی قبلہ اول کی آزادی کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائِی اور بجلی بلوں کے معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئَے گئے،

مزید پڑھیں:  22شرائط منظور، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے طے