ویب ڈیسک: لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب کر لئے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آج طلب کر لیا۔
دوران سماعت عدالت میں پیش وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو ضمانت کے باوجود جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔
لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب کر لئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی وقت پیش ہو جائیں میں عدالت میں موجود ہوں۔
Load/Hide Comments