ویب ڈیسک: مہنگائی اور دیگر مسائل میں گھرے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے تک فی لیٹ کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے، تاہم بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جن کی منظوری کے بعد ہی رات 12 بجے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments