ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال جبکہ 503 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں فعال ڈینگی کیسز میں صرف 15 ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی کے 851 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں اب تک 503 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 29 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس موذی وائرس کے ہاتھوں اب تک دو قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ صوبہ میں انسداد ڈینگی کی کاروائیاں جاری ہیں، ماہرین کی جانب سے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
صوبہ بھر میں ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال جبکہ 503 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments