ویب ڈیسک: مردان کے علاقہ شنکر یحییٰ جدید میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مردان کے علاقہ شنکر یحییٰ جدید میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس میں بچوں سمیت 30سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے۔
زخمی افراد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں زیادہ ترغریب لوگ شامل ہیںجوکہ علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتے۔
، دھماکے کے متاثرین کے لئے حکومتی سطح پر تاحال کوئی اقدامات نہ اٹھانے کے باعث لواحقین اور اہلیان علاقہ مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی ، ایم این اے عاطف خان اور منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سے سخت نالاں نظر آرہے ہیں ۔
مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ پہلے مشیر صحت کے آبائی علاقہ میں سانحہ پیش آیا ہے لیکن تاحال متاثرین کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے ۔
حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانے کے باعث باعث مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے متاثرین کے علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں ۔
لواحقین اور مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت کو جلسے جلوس سے فرصت ملے تو شنکر یحییٰ حادثے کے متاثرین پر توجہ دے ۔
Load/Hide Comments