نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ

لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر کوہستان میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لوئر کوہستان کے علاقہ جیجال کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر 3ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ۔
حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبدالمجید سمیت امان اللہ اور حیات محمد موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر آبائی گائوں روانہ کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر