ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت بڑا اضافہ کرتے ہوئے فی کلو مزید 7روپے 31پیسے مہنگی کردی ۔
ایل پی جی قیمت میں بڑے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد نئی قیمت 251روپے 30پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 86روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2879 روپے مقرر کی گئی تھی ۔
Load/Hide Comments