ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی وعدوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر راضی ہے ۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کے تمام وعدے جھوٹے نکلے جس کے بعد ان پر اعتماد کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کو مزید وقت دینے سے انہیں مزید ظلم کرنے کی ہمت ملے گی۔
مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کو گھنانا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی اصول یا فریم ورک کی پاسداری نہیں کرتی۔
اجلاس میں ایرانی وزارت خارجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ایران اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان یا غزہ میں فوج تعینات کرے گا۔
Load/Hide Comments