پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی ۔
پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 7پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے 40پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 3پیسے فی لیٹر جبکہ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے 57پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ۔
کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت249روپے 10پیسے سے کم ہوکر 247روپے 3پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 249روپے 69پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 246روپے 29پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
مٹی کے تیل کی قیمت158روپے 47پیسے سے کم ہوکر 154روپے 90پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 141روپے 93پیسے سے کم ہوکر 140روپے 90پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
یاد رہے یکم جون 2024سے لے کر یکم اکتوبر 2024تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر21روپے 23پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے 67پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  کولائی پالس میں جائیداد تنازعے پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق ،4زخمی