ویب ڈیسک: سوات میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ حملہ کردیا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے وینی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ۔
حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا ۔
پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments