ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ کے دوران 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
شام پر فضائی حملہ کے نتیجے میں خاتون صحافی سمیت 3 شہری جاں بحق ہوگئے.
نصیرات کیمپ پر حملے میں 13 فلسطینی جبکہ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزید 28 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بیت لاہیا میں اسرائیلی جنگی طیارے کی بمباری میں 2افراد شہید ہوئے، وسطی غزہ میں گھر پر صیہونی فوج کے حملے میں خاندان کے 4افراد شہید ہوگئے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں، ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کے خلاف عراق اور یمن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں، یمنی حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
دیر البلاح میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت فلسطینی صحافی شہید ہوگئے، شام پر ہونے والے حملے کے دوران صحافی کی شہادت کے بعد ابتک 130 صحافی اسرائیل بربریت کانشانہ بن چکے ہیں۔
Load/Hide Comments