ویب ڈیسک: 9روز بند رہنے کے بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم کی تجارت کیلئے کھول دی گئی، اس حکم نامہ کے ساتھ ہی بارڈر پر پھنسی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ یہ گاڑیاں بارڈر بند ہونے کے سبب آگے نہیں بڑ سکی تھیں.
ذرائع کے مطابق خرلاچی بارڈر کو ضلع کرم میں جھڑپوں کی وجہ سے 21 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب اسے 9روز بند رہنے کے بعد خرلاچی بارڈر کھول دی گئی۔
کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی دیگر قبائل تک پھیل گئی تھی، اس دوران درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔
ضلع کرم میں چھڑنے والی لڑائی کے باعث پارا چنار پشاور سمیت تمام مرکزی شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے۔ جس سے تمام معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے تھے۔
یاد رہے کہ 9روز بند رہنے کے بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم کی تجارت کیلئے کھول دی گئی، اس حکم نامہ کے ساتھ ہی بارڈر پر پھنسی گاڑیاں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ خرلاچی بارڈر کو ضلع کرم میں جھڑپوں کی وجہ سے 21 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا.
Load/Hide Comments