ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اسرائیل نے لبنان کا رخ کر لیا ہے، اس حوالے سے امریکہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں کارروائیوں بارے اسرائیل نے آگاہ کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، اور اب بھی لبنان کے بارے میں اسرائیل سے بات چیت کر رہے ہیں، اسرائیل صرف حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔
لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔
اس تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
میتھیوملر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے محدود کارروائیاں کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں.
Load/Hide Comments