ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی جلسے کے پیش نظر 7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے رینجرز تعینات کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس اعلامیہ کے بعد پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشتگردی خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے سوموار 7 اکتوبر تک کیلئَے ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک ڈیوٹی پر براجمان ہونگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےتاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔
نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہے ، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی جلسے کے پیش نظر 7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے رینجرز تعینات کر دی ہے۔
Load/Hide Comments