سوات اور صوابی میں فائرنگ

سوات اور صوابی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات اور صوابی میں فائرنگ واقعات کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ کے جنرل بس سٹینڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں ایک نوجوان قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق ضلع شانگلہ اولندر سے ہے، تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
سوات پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی تفتیش شرع کر دی۔
ادھر ضلع سوات میں ایک رات میں 3 حملوںں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تینوں حملوں کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ان میں پہلا واقعہ چھریاں میں پیش آیا جہاں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
مالم جبہ پولیس سٹیشن پر ہونیوالی فائرنگ کے علاوہ مٹہ میں امن کمیٹی کے رکن غلام نبی کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع صوابی کے علاقے شاہ منصور کچہری دفاتر کے باہر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ کے اس واقعے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں زرولی ولد معمورخان، محمد عارف ولد طاہر اور آصف ولد محمد طارق شامل ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی افراد گاڑی میں عدالت میں تاریخ سے واپس جا رہے تھے، کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی، تاہم ان پر فائرنگ کا واقعہ پرانے قتل مقاتلے کی وجہ سے پیش ایا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات اور صوابی میں فائرنگ واقعات کے دوران نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں90ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ کا امکان