دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد

پختونخوا: رواں سال دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں سال 492 دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دہشت گردی کے 492 واقعات رپورٹ ہوئے، ان واقعات میں سی ٹی ڈی نے 14 انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار کئَے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے 8 کمانڈر بھی اس دوران ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں ہونے والے آپریشنز کے دوران 203 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
ادھر رواں سال پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے 228 حملے کیے گئے، اس کے جواب میں 9ماہ کے دوران 2232 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں سال 492 دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، ان میں‌افسران اور اہلکاران شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ،مدرسے کے 20سے زائد طلباء زخمی