سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد

تھائی لینڈ، سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک، بچے بھی شامل

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک ہو گئے جن میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کا اس حادژہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ بینکاک کے مضافات میں پیش آیا اور آگ اس وقت لگی جب بچے اور اساتذہ سکول بس میں بیٹھ کر دوسرے صوبے میں جا رہے تھے۔
متاثرین اور عینی شاہدین کے مطابق سکول وین میں مجموعی طور پر 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے۔


حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک ہو گئے جن میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔
تھائی لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماوں کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر