ویب ڈیسک: لکی مروت میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویلج کونسل ناظم جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ ملتانی منجیوالا اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل ملتانی منجیوالہ کے ناظم سعد اللہ خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول ناظم سعد اللہ پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن اور رہنما تھے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments