وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں ڈی چوک احتجاج پر مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں 28ستمبر کے راولپنڈی احتجاج اور 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان