بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیا ہے ۔
خیبر پختونخوا اربن موبلیٹی اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مکسڈ ٹریفک روڈ پر چلنے والی ایکسپریس سروس کا کرایہ فلیٹ 55روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کرائے میں اضافہ طویل فاصلے کے مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
آغاز سے ہی ایکسپریس سروس کا مقصد طویل فاصلے کے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں 2-3اسٹاپس کا فاصلہ طے کرنے والے مسافر بھی ایکسپریس روٹس استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لمبے سفر والے مسافروں کو بس میں جگہ نہیں ملتی۔
ترجمان کے مطاب اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایکسپریس روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے۔
اقدام سے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے مسافروں پر کرائے کا اثر معمولی ہو گا، جبکہ کم فاصلے والے مسافر زیادہ موزوں روٹس کا استعمال کریں گے۔
جن روٹس کا کرایہ بڑھایا گیا ہے ان میں ER-09, ER-10, ER-12 اور ER-16 شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: عطا تارڑ