پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک: پشاور سے دبئی جانے والی قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283میں اچانک خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ پرواز میں 170سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کو کپتان نے بحفاظت کراچی لینڈ کرلیا۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کپتان کو تکنیکی خرابی کی وارننگ موصول ہوئی جو کہ غلط ثابت ہوئی، ضروری چیکس کے بعد جہاز دبئی روانہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن، پولیس وریسکیو اہلکار تاحال رہا نہ ہو سکے