ویب ڈیسک: حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے حملے میں فادی 4میزائلوں کا استعمال کیا جو اس سے قبل استعمال نہیں کیے گئے ۔
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا دعویٰ قرار دے دیا۔
حزب اللہ میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سے لبنان زمینی راستے سے داخل ہونے کی باتیں جھوٹ ہیں اور اسرائیلی فوج جب بھی آئے گی ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
علاوہ ازیں غزہ شہرمیں اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے جب کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں دو گھروں پراسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی منگل کو خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments