ملک میں میں مہنگائی کی شرح

ملک میں میں مہنگائی کی شرح 44ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی کی شرح 44ماہ کی کم ترین سطح 6اعشاریہ 9فیصد پر آگئی ہے ۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ(ستمبر)کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 5 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 44 ماہ کی کم ترین سطح 6اعشاریہ 9فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی 9اعشاریہ 3فیصد اور دیہی علاقوں میں 3اعشاریہ 6فیصد پر آگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں مہنگائی 9اعشاریہ 6فیصد ،ستمبر 2023میں 31اعشاریہ 4فیصد تھی ۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ستمبر 2024میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی ہے، حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8سے 9فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں0اعشاریہ 52فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح6اعشاریہ 93فیصد پر آگئی ہے ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہارتشکر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ، 4 صیہونی ہلاک، متعدد زٰخمی