ویب ڈیسک: ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے کے بعد اہم بیان جاری کرتے ہوئے ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصرت اللہ کی شہادت کا بدلہ ہے ۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کردیا گیا ہے جس میں کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔
ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایاجائے گا۔
خیال رہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد اپریل میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
جولائی میں ایرانی دارالحکومت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں اس حملے کا جواب دینے کے لیے دبؤ تھا تاہم ایران نے اس حملے کا جواب نہیں دیا تھا۔
گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments