ویب ڈیسک: اسرائیل پر ایران کا حملہ ہوتے ہی غزہ اور لبنا ن میں جشن کا سماں، عوام نے اس حملے پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ دوسری طرف ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کی جانب سے ستائش کی گئی۔
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منا تے رہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔
ان حملوں کے ساتھ ہی غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔
دوسری طرف حماس نے اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کو سراہا ہے۔
حماس نے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے بہادرانہ انداز میں ہمارے مقبوضہ خطے کے بڑے علاقے پر راکٹ حملوں پر مبارک باد دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ ہوتے ہی غزہ اور لبنا ن میں جشن کا سماں، عوام نے اس حملے پر خوشی کا اظہار کیا. لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔
ان حملوں کے ساتھ ہی غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔
Load/Hide Comments