ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ترقی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اس دوران ان پرتشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نابینا افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، ان کے احتجاج نے ثابت کر دکھایا کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر اب نابینا افراد بھی خوار ہو رہے ہیں، اور انتظامیہ نے ان نابینا افراد پر بھی ڈنڈے برسائے، نابینا افراد پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی کبھی نابینا افراد پر تشدد نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ کے دعوؤں کی قلعی نابینا افراد نے کھول کر رکھ دی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ نابینا افراد بھی پنجاب حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ترقی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ سڑکوں پر احتجاج پنجاب میں روز کا معمول بن گیا ہے، آج یہ عالم ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پرنکل آئے۔
Load/Hide Comments