بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی

بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ باز بلے باز بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے۔
بابراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور ایکس پر اس حوالے سے بیان جاری کر دیا، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابراعظم نے بتایا کہ بطور کھلاڑی ٹیم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جو حاصل کیا اور ایک بہترین ٹیم کا کپتان رہا ، اس پر مجھے فخر ہے، بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ باز بلے باز بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے۔ اس سے قبل بابراعظم گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد تینوں طرز کی کپتانی سے دستبر دار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون قومی جرگہ کیلئے خیمے بھیج دئیے