جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول

جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ہے، فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اہالیان علاقہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سکاوٹس سپورٹس سٹیڈیم میں عظیم الشان سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا۔
محکمہ کھیل کے تعاون سے نوجوانوں کے زیراہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کے فٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے افتتاحی میچ میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز وزیر تھے، فیستیول کی افتتاحی سرگرمیوں کا شاندار انداز میں آغاز کیا گیا، اس موقع پر آتش بازی کی گئی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہا ہے کہ گرینڈ ایونٹ میں 136 فٹ بال ٹیمیں، 120 کرکٹ ٹیمیں اور والی بال کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے، جس سے وزیرستان میں کھیلوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اس موقع پر شائقین نے کہا کہ سپورٹس گراؤنڈ رونق بنانے میں دلچسپی لی ہے جس سے علاقے کے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔ کھیلوں کے شائقین نے میگا ایونٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
محکمہ کھیل کے تعاون سے نوجوانوں کے زیراہتمام گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کے فٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے افتتاحی میچ میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی اسمبلی اجلاس کل سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا