ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ

ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ٹھیکیدار ملک فیاض کی طرف سے ابتدائی طور پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپیہ امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپر تحصیل بائیزئی تورا خوا میں ماربل مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔ مزدور مائن میں گاڑی لوڈ کر رہے تھے کہ اچانک سلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔
اس موقع پر ٹھیکیدار ملک فیاض کی طرف سے ابتدائی طور پر جان بحق افراد کو ایک ایک لاکھ روپیہ امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
حادثے میں عزیز الرحمن ولد میر اکبر، ظہور ولد خالب سکنہ تورا خوا جان بحق ہو گئے۔ افسوس ناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، ٹھیکیدار ملک فیاض کی طرف سے ابتدائی طور پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپیہ امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا