جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو

جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے

ویب ڈیسک: اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ امریکی صدر نے حملہ ناکام جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسے ایران کی غلطی قرار دیدیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام رہا ہے، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، امریکا نے اسرائیل کے دفاع کیلئے فعال کردار ادا کیا۔
\جنگ بندی کیلئے فرنٹ لائن میں کھڑے بائیڈن نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دفاع میں ان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ٹیم اسرائیلی حکام سے مستقل رابطے میں ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل پر ایرانی حملے کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلالیا تھا، اجلاس کے دوران بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دیا تھا۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
نیتن یاہو نے سکیورٹی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ ایران نے اسرائیل پر رات کے وقت سینکڑوں میزائل فائر کیے لیکن حملہ ناکام رہا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، وہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے دفاع کیلئے اور دشمن کو جواب دینے کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔
اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ امریکی صدر نے حملہ ناکام جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسے ایران کی غلطی قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار نے بھارتی باہمی ملاقات کی درخواست کا بیان مسترد کر دیا