پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت

ویب ڈیسک: انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، اور اس موقع پر کورٹ نے ہمارا ریکارڈ ایف آئی اے سے مانگ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انہیں واپس کر دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماعت کے دوران بتایا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے، اسے واپس کریں، 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے