لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار

لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار ، دہلی کا دوسرا نمبر

ویب ڈیسک: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، اس میں لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔
پنجاب کے مرکزی شہر اور دارالحکومت میں آج آب و ہوا اس قدر آلودہ ہے کہ اسے عالمی سطح پر آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت جبکہ کراچی کی ایئر کوالٹی معتدل ہے۔
فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہونے پر اس فہرست میں کراچی 17 ویں نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا ہے جبکہ دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارتی شہر دہلی جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے کا نمبر اس فہرست میں دوسرا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم:وفاقی کابینہ،قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس17اکتوبر کو طلب